پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیاگیا ۔اسد عمر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے تھے جہاں وہ درخواست دائر کرنا چاہتے تھے کہ انہیں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا جائے ۔اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کو روکنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے انہیں پیچھے دھکیل دیااینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اپنی گاڑی میں بٹھا کر اسد عمر کو لیکر اسلام آباد ہائیکورٹ .سے روانہ ہوگیا
