استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماﺅں کا اجلاس طلب

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی کی رجسٹریشن و تنظیم سازی کے معاملے سے متعلق اجلاس طلب کرلیا ۔جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس میں پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرانے سے متعلق مشاورت ہوگی ۔پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پارٹی عہدوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی جائیگی ۔لاہور میں موجود پارٹی رہنماﺅں کو ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں دیگر شہروں کے رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔

Exit mobile version