گلوکارواداکار ازان سمیع نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری اور معروف شخصیات کی اولاد ہونے کے سبب حاصل ہونیوالے فوائد سے متعلق بات کی ہے فنکار جوڑی کی اولاد یا کسی فنکار کا جاننے والا ہونا آپو کو کیرئیر بنانے میں بہت سی آسانیاں فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشہور والدین کی اولاد ہونے کے بہت فائدے ہوتے ہیں۔میں اگر آج بیٹھ کر یہ بولوں کہ بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے تو یہ غلط بات ہے ۔ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے اور عشق لا میں اداکاری کے جوہر دکھانیوالے اذان سمیع خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپ کی تربیت پر منحصر ہے کہ آُ ان فائدوں کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں یا نہیں یہ بہت آسان سے فوائد ہیں کہ اگر آپ انڈسٹری میں آنا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کو جانتے ہیں ان سے ملاقات کرتے ہیں