اسلام آباد: دانیہ انور نے انکشاف کیا ہے کہ محبت کی شادی کرنے کے باوجود وہ چھ سال تک اپنے شوہر کا جسمانی وذہنی تشدد اور استحصال برداشت کرتی رہیں ۔ ڈرامہ حبس سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ دانیہ انور نے پہلی بار اپنی محبت کی شادی اور طلاق سے متعلق بات کی ہے ۔حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دیئے گئے انٹرویو کے دورا ن اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی عمر میں محبت کی شادی کرنے کی وجہ سے استحصال کانشانہ بنیں ۔اداکارہ دانیہ انور نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دوست کے بھائی اور خود سے پانچ سال بڑے شخص سے محض 19 سال کی عمر میں شادی کرلی تھی ، یہ شادی محبت کی تھی ۔جس کا تجربہ اور نتیجہ اچھا نہیں رہا ۔