انٹرٹینمنٹ

اردو پاکستانی نہیں بھارتی زبان ہے، پاکستان تو خود تقسیم کے بعد وجود میں آیا، جاوید اختر

javed akhtar اردو پاکستانی نہیں بھارتی زبان ہے، پاکستان تو خود تقسیم کے بعد وجود میں آیا، جاوید اختر

اسلام آباد: جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمیٰ نے اردو شاعری کی اپنی کتاب کی رونمائی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس زبان کی اہمیت پر بات کی۔ دوران تقریب جاوید اختر نے کہا کہ اردو کا تعلق پاکستان یا مصر سے نہیں بلکہ ہندوستان سے ہے یہ زبان کہیں باہر سے نہیں آئی یہ ہماری اپنی زبان ہے یہ ہندوستان سے باہر نہیں بولی جاتی جاوید اختر نے مزید کہا کہ پاکستان تو خود تقسیم کے بعد وجود میں آیا ہے پہلے یہ صرف ہندوستان کا حصہ تھا اس لیے اردو زبان وہاں کی نہیں ہے۔ بھارتی نغمہ نگار نے کہا کہ اردو متحدہ ہندوستان کی مقامی زبان ہے تاہم اسے آگے بڑھانے اور مقبول بنانے میں پنجاب نے اہم کردار اداکیا۔ اردو کو پاکستانی زبان سمجھنا درست نہیں۔اب پاکستان کشمیر کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے تو کیا ہم اس کی بات مان لیں،اردو زبان کو اہمیت ملنی چاہیے۔ بھارت کی نئی نسل اردو زبان کو بھلائے بیٹھی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image