کراچی:اداکارہ حمیرا اصغر کی میت ورثا نے وصول کرلی، کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔اداکارہ کے بھائی نوید اصغر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا اپنی مرضی سے کراچی رہ رہی تھیں، کئی بار رابطے کی کوشش کی، حمیرا سے رابطہ نہ ہوسکا، حمیرا کی موت کیسے ہوئی؟ ابھی مکمل رپورٹ آنی ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے، مالک مکان کا انٹرویو تک نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ معمہ حل نہ ہو سکا، تفتیشی ٹیم کو متوفیہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، پولیس نے اداکارہ کے آخری وقت میں رابطے میں افراد سے تفتیش کا فیصلہ کر لیا ہے، جن افراد کی کالز یا میسج ہیں انکو طلب کررہے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت ورثا نے وصول کرلی
- by web_desk
- جولائی 11, 2025
- 0 Comments
- 18 Views
- 11 گھنٹے ago

Leave feedback about this