ڈرامہ سیریل ‘چپکے چپکے’ سے مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے چپکے سے شادی کرلی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی اور اداکارہ نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایمن کو سنہرے بالوں والی اور ہلکے گلابی رنگ کے شادی کے جوڑے میں دیکھا گیا جب کہ ان کے شوہر نے اس مبارک موقع کے لیے سفید شلوار قمیض کے ساتھ گلابی واسکٹ کا انتخاب کیا۔مذکورہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، ”یہ ہیں میرے ہمیشہ کے لیے، الحمدللہ“۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک ہارٹ ایموجی بھی شامل کیا۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں شادی کی تاریخ یعنی 22 دسمبر 2023 کا بھی ذکر کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔ایمن سلیم کی شادی کے اعلان کے بعد ان کی پوسٹ پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ ایمن سلیم نے خفیہ شادی کر لی، تصاویر جاری
- by web_desk
- دسمبر 23, 2023
- 0 Comments
- 884 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this