تازہ ترین

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینئر لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی.چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئےاحسن اقبال نظم و ضبط والے انسان ہیں،میری نظر میں احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں جذبات میں انہوں نے کوئی بات کہہ دی ہو گی.چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی.عدالت نے قرار دیاتوہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں یہ طے کرنا ہمارا کام ہے،درخواست گزار صاحب آپ نے اطلاع دی آپ کا شکریہ،اس کیس کو مزید چلانے کے لیے گراؤنڈ موجود نہیں.25اپریل 2018 کو احسن اقبال نے بطور وفاقی وزیر داخلہ زیر سماعت مقدمے کے بارے میں بات کی تھی۔ احسن اقبال نے کہا تھا کہ کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے۔ ان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 2مئی 2018 کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہوئی تھی.چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے یہ مقدمہ مزید چلانے کی کوئی وجہ نہیں.توہینِ عدالت کی درخواست پانچ سال بعد آج پہلی مرتبہ سماعت کیلئے مقرر کی گئی. عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image