احتساب عدالت نے اسحق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا پاکستان Roze News
پاکستان

احتساب عدالت نے اسحق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا

احتساب عدالت نے اسحق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا

احتساب عدالت نے اسحق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔احتساب عدالت نے اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اوربینک اکاؤنٹس بھی بحال کردیئے گئے۔احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ اسحق ڈار سرنڈر کرچکے ہیں اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہوچکا ہے۔عدالت نے کہا کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری دے،اسحق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔واضح ہے کہ احستاب عدالت نے11دسمبر 2017کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version