اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔احتساب عدالت نے اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اوربینک اکاؤنٹس بھی بحال کردیئے گئے۔احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ اسحق ڈار سرنڈر کرچکے ہیں اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہوچکا ہے۔عدالت نے کہا کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری دے،اسحق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔واضح ہے کہ احستاب عدالت نے11دسمبر 2017کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیا تھا۔
Leave feedback about this