اسلام آباد،تاجروں اور صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے ریلیف کی توقع نہیں کر رہے تھے۔وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے بعد تاجر برادری نے میڈیا سے گفتگو کی، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ریلیف پیکیج گھریلو صارفین اور انڈسٹری کیلئے خوش آئند ہے۔ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی، شرح سود میں کمی ہوئی ہے، ملک اچھی سمت میں جا رہا ہے۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا کہ ریلیف پیکیج پر پوری کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم اور آرمی چیف کے مشکور ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ غلط معاہدے ہوئے تھے، ہم نے یہ ثابت کر دیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے غلط تھے، آج کا ریلیف گھریلو صارفین سمیت انڈسٹری اور کمرشل کیلئے بھی ہے۔حکومت نے بند جنکوز کو فروخت کیا، جنکوز کی فروخت سے 9 ارب روپے قومی خزانے میں آئے، ڈسکوز کی نجکاری سے 600ارب کی چوری رکے گی، اگلے 6مہینے میں شرح سود 9فیصد پر آئے گی۔
تازہ ترین
اتنے بڑے ریلیف کی توقع نہیں کر رہے تھے، تاجروں کا وزیراعظم کے اعلان کا خیر مقدم
- by web_desk
- اپریل 3, 2025
- 0 Comments
- 22 Views
- 1 دن ago

Leave feedback about this