سان فرانسسکو: بالخصوص کووڈ 19کی وبا میں مجازی میٹنگ اور آن لائن تعلیم دنیا بھر میں گویا ایک فیشن بن گئی۔ اس تناظر میں جہاں بہت ساری ایپس سامنے آئی ہیں وہیں ان میں نت نئی جدتیں بھی پیدا کی گئی ہیں۔ اب گوگل نے اپنی مشہور ایپ ’میٹ‘ میں مجازی بیک گراؤنڈ پیش کر دیا ہے جو 360 درجے پر دکھائی دیتا ہے۔لوگ چاہتے ہیں کہ گفتگو کے دوران کوئی ان کیگھر میں بکھری اشیا نہ دیکھے اور اسی لیے ویڈیو کانفرنسنگ میں ورچول بیک گراؤنڈ کی ضرورت پیش آئی ہے۔ گوگل میٹ نے اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے یہ سہولت پیش کی ہے جو فون کے اندرونی جائرواسکوپ کی بدولت بیک گراؤنڈ بدلتا ہے اور یوں ورچول میٹنگ میں ایک نئے اور عرصے سے متقاضی فیچر سامنے آیا ہے۔فی الحال بہت زیادہ بیک گراؤنڈ موجود نہیں لیکن شاید ان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس وقت ایک مندر نما عمارت اور ساحل کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ جیسے جیسے آپ فون گھماتے ہیں پس منظر بدلتا رہتا ہے اور سامنے والے کو یوں لگتا ہے کہ وہ ایک لائیو بیک گراؤنڈ میں موجود ہے۔ تاہم گوگل کا مقصد یہ تھا کہ پس منظر ہر طرح سے گھر سے الگ ہو۔اس سے قبل گوگل نے میٹ میں ویڈیو کانفرنس میں ایموجی اور دیگر ردِ عمل بھی متعارف کرائے تھے۔
سائنس و ٹیکنالوجی
اب گوگل میٹ میں 360 درجے پر مجازی پس منظر کا اضافہ کر دیا گیا
- by Rozenews
- فروری 22, 2023
- 0 Comments
- 1388 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this