نارتھ کیرولینا:ماہرین نے ایک خاص قسم کا دھاگا بنایا ہے جسے کسی بھی عام لباس پر کاڑھ کر اس سے بجلی بنائی جاسکتی ہے سب سے ا ہم بات یہ ہے کہ اس ایجاد سے کمرشل پیمانے پر بجلی بھرے لباس بنانا بہت آسان ہوجائے گا۔یہ نئی ٹیکنالوجی نارتھ کرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے نائب پروفیسررونگ ین نے تانبے کے باریک تاروں کو پولییورتھ میں لپیٹ کر بنائی ہے اس طرح ایک ٹرائیبو الیکٹرک نینو جنریٹر دھاکہ بنایا گیا ہے اس دھاگے کی کڑھائی کے لئے سوتی کپڑے پر ایک مصنوعی پالیمرپولی ٹیٹرافلوروایتھائلین بچھایا جاتا ہے لیکن تانبے کے تار اور اس کے درمیان ایک معمولی جگہ چھوڑی جاتی ہے اور آخر میں عام کپڑا اوپر رکھ دیا جاتا ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی
اب کپڑے پر تانبے کی کڑھائی کر کے لباس سے بجلی بنائیں
- by Rozenews
- نومبر 26, 2022
- 0 Comments
- 1085 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this