رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات تب ہی سدھریں گے جب ووٹ کی طاقت سے حکومت مدت پوری کریگی ، اگر اب نفرت کی سیاست ہوئی تو ملک کا نقصان ہوگا۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ کوئی ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک فرد اگر پاگلوں کی طرح کہے کسی کو نہیں چھوڑوں گاتو ایسے گھر یا ملک نہیں چلتے ۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کو 2017 تک ہم نے ختم کیا۔رانا ثنا نے کہا کہ قومی اسمبلی میں شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے میثاق معیشت کی بات کی ، بلاول نے بھ کہا آپ قدم بڑھائیں مگر اس شخص نے جھوٹے مقدمے اور نفرت کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا۔