رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آج پنجاب کی بہادر بیٹی خدمت کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونے جارہی ہے، اب مریم نواز خدمت کی روایات کو آگے بڑھائیں گی۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے، خدمت کی جو روایات نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ قائم کیں، نواز شریف کی روایات کو شہباز شریف نے آگے بڑھایا، اب۔ مریم نواز خدمت کی روایات کو جاری رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تاریخی لمحہ گواہی دینے آیا ہے، مریم نواز پنجاب کی منتخب وزیر اعلیٰ ہوں گی، مریم نواز میرٹ پر کام کریں گی، انہیں تمام طبقات کی حمایت حاصل ہوگی۔
Leave feedback about this