پاکستان تازہ ترین

ابھی توڈالر کیخلاف ایکشن بھی نہین لیا اور ڈالر اوپر نہیں گیا ، اسحاق ڈار

مریم نواز، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، اعظم نذیر تارڑ اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دالر کیخلاف ابھی انہوں نے ایکشن نہیں لیا پر ڈالر 5 دن میں اوپر ہی نہیں گیا۔
مریم نواز، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، اعظم نذیر تارڑ اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کی، کسی ملک میں نیشنل سیکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں ہے، عمران خان کہتے ہیں کسی ملک کا نام نہیں لینا ، وہ پبلک میں کچھ اور اندر کچھ اور کہتے ہیں۔سائفر وزیراعظم ہاؤس کی پراپرٹی ہے لیکن وہ موجود ہی نہیں ہے، جو منٹس بنائے گئے تھے وہ موجود ہیں سابق پرنسپل سیکریٹری کہہ رہے ہیں وہ لیٹر عمران خان کو دیا تھا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ٹرینڈ بدل چکا ہے، پچھلے5 دن میں روپےکی قدر میں کمی نہیں آئی، پوری ذمےداری سے کہہ سکتا ہوں روپے کی قدر مصنوعی طور پر گری ہوئی ہے، روپے کی اصل ویلیو یہ نہیں ہے، یہ انڈر ویلیو ہے اس کے ساتھ کھیل کھیلا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو انہوں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا پھر بھی پانچ دن میں ایک بار بھی ڈالر اوپر نہیں کیا۔ جو موجودہ قدر ہے وہ روپے کی قدر ہی نہیں ہے، روپیہ سے کھیل کھیلا گیا زیادتی کی گئی ہے۔ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ روپے کی قدر مصنوعی طور پر گری ہوئی ہے۔
دوسری جانب دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی میں واپسی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب اسمبلیاں نہیں فیصلہ عوام کے درمیان ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی ۔اجلاس میں اسحاق ڈار کی واپسی کو ملک کے لئے خطرناک قرار دے دیا گیا۔ اکتوبر کے تیسرے ہفتےمیں مارچ کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے قائدین کو تیاریوں کی ہدایت کی گئی ۔ عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ عوام اسلام آباد کارخ کرینگے ۔ اب فیصلہ عوام کے درمیان ہوگا ۔بیٹھک میں اسمبلی میں واپسی کو مسترد کردیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image