آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کریگا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ودیگر شامل ہونگے ۔صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور دیگر نے آڈیو لیکس کمیشن کا طلبی کا نوٹس چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیر آئینی ، غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔آڈیو لیکس کمیشن نے مبینہ آڈیوز سے جڑی 4 شخصیات عابد زبیری ، خواجہ طارق ، ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کو کل طلب کیا ہے ۔