لاہور ، وزیراعظم کے معاون خصوصٰ احد چیمہ نے بریت کیلئے درخواست دائر کردی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے ۔نیب نے احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے ۔احد چیمہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ان کیخلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے لہذا ان کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دیا جائے
Leave feedback about this