کینبرا:آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیس کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطاب آسٹریلوی وزیراعظم ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہوگئے،انہیں 12اور13دسمبر کو گونیا جانا تھا تاہم معمولی علامات ظاہر ہونے اور سفری شرائط کے باعث کرونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے کرونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئے اپنے بیان میں ان تمام لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا جو حال میں ان سے ملے تھے۔وزیراعظم انتھونی البنیس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور کورونا ٹیسٹ منفی تک وہ امور مملکت گھر ہی سے چلائیں گے۔
Leave feedback about this