آزاد جموں کشمیر کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آزاد جموں کشمیر کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا

آزاد جموں کشمیر کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا

آزاد جموں کشمیر کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا

آزاد جموں کشمیر کے نئے مالی سال کا بجٹ آج قانون ساز اسمبلی میں پیش کیاجائیگابجٹ پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل کرنا ریٹائرڈ وقار احمدنور کا بطور وزیر خزانہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 232 ارب روپے سے زائد رکھاگیا ہے ، ترقیاتی بجٹ کیلئے 42 ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ترقیاتی بجٹ مٰں 30 ارب وفاقی حکومت اور 12 ارب اپنے وسائل سے حاصل کیے جائیں گے ۔گذشتہ مالی سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیاگیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق تعلیم کا بجٹ دو ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے مختص کیاگیا ہے جبکہ صحت کیلئے 1.8 ارب سے بڑھا کر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،

Exit mobile version