مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کے خریدار آصف علی زرداری ہیں۔نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آزاد امیدواروں کا نہ ماضی ہے اور نہ مستقبل۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں نے جیت کر اپنی قیمت وصول کرنی ہے جس کے خریدار آصف علی زرداری ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ آزاد امیدواروں کو ووٹ دینا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ انتشار اور امن کے فرق کا الیکشن ہے، ایک طرف امن ہے تو دوسری طرف افراتفری کی جماعت ہے۔

Leave feedback about this