راولپنڈی شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا، اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ فوجی مشق خطہ کی کثیر ممالک مشق ہے جس میں 24 ممالک کی فضائیہ حصہ لیتی ہے ، مشق کا ماٹیو سٹرونگر وین ٹوگیدر ہے
کثیر الملکی مشق کا مقصد جدید سہولتوں کے ذریعہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تربیت کو بہتر بنانا ہے۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور مختلف جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ، آرمی چیف نے مشق آپریشنز، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔آرمی چیف کو پاک فضائیہ کو جدید بنانے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل عاصم منیر نے پی اے ایف فائٹر جیٹ کا فضائی مظاہرہ بھی دیکھا، آرمی چیف ایئر کریو سے بھی ملے اور وطن کی حفاظت کے لیے ان کے عزم اور صلاحیتوں کو سراہا، آرمی چیف نے بین افواج کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تازہ ترین
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پاک فضائیہ آپریشنل بیس کا دورہ، مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ
- by web_desk
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- 343 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this