معیشت و تجارت

آئی ایم ایف کی معاہدے کیلئے پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد کرنے کی تردید

پٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد کرنے کی تردید کردی، آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان پریزنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ایسٹرپریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی، پاکستان سے مذاکرات صرف پالیسی پر ہورہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہورہے ہیں، مذاکرات کا محور میکروا کنامک اور مالی استحکام لانا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image