تازہ ترین

آئی ایم ایف کی مشکل شرائط، دوست مملک سے مدد کی درخواست کے بعد اہم پیشرفت

ishaq dar

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان براہ راست قرض کے معالے پر گذشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے امریکہ اور دیگر ممالک سے رابطوں میں پیشرفت ہوئی، وزیر خارجہ اور خزانہ نے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر دوست ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مذاکرات میں وقفے وقفے سے وزیر خزانہ بھی شریک ہوئے جبکہ مذاکرات میں رواں سال بیرونی فنانسگ سات ارب ڈالر کے بجائے چھ ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کرلیاگیا ہے۔ چین سے دو ارب ڈالروں اوور کرنے پر بھی بات ہوئی اور چین کی طرف سے اسی کروڑ بھی جلد ملنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف ہی پر بات کرچکے ہیں۔ اگلے دودن میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ترمیم شدہ ایم ای ایف پی تیار کرینگے۔ نئی ایم ایف پی میں گردشی قرض میں کمی کاشیڈول شامل کرنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک مرتبہ اگلے دوروز میں اسٹاف لیول معاہدے کیلئے امید ظاہر کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image