اسلام آباد ، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ کے حوالے سے بعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے اور انہیں اخراجات ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے ،عائشہ پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بہت سی چیزوں پر سوال اُٹھائے ہیں جس پر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کیساتھ ورچوئل بات چیت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے بجٹ کے حوالے سے بعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے ۔ آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے ، ہم نے آئی ایم ایف کو بجٹ کی حکمت عملی اور وژن سے آگاہ کیا ہے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے تاہم عالمی ادارے کیساتھ اسٹریٹیجک لیول پر بات چیت ہورہی ہے ۔
آئی ایم ایف کو بجٹ میں اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے ، وزیر مملکت برائے خزانہ

آئی ایم ایف کو بجٹ میں اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے ، وزیر مملکت برائے خزانہ