وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی.کراچی میں اوور سیز چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوتی جارہی ہے، مرغی اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے، مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ اہم کائیبور ریٹ ہے، پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے، 6 برس میں 6 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیز نے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد سروے حوصلہ افزا ہے، 900 سے زائد جعلی پیٹرول پمپ سیل کیے ہیں، حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کمپنیز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں، سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اداروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا، پاکستان میں بنے پراڈکٹس کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔
پاکستان
معیشت و تجارت
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی با ت نہیں ہو رہی، محمد اورنگزیب
- by web_desk
- دسمبر 7, 2024
- 0 Comments
- 48 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this