آئی ایم ایف کے ایگز یکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو اکتر کروڑ ڈالر ز کی قسط دسمبر میں ملنے کا امکان ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دن ہے اور آئی ایم ایف مشن کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں ۔آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم تمام شعبوں میں مذاکرات مکمل کرچکے ہیں،نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف مشن سے پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل کیے آج آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کا ایم ای ایف پی ڈرافٹ تیار کیے جانے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف کیساتھ بینکوں کے منافع پر 55 ارب روپے تک کا ونڈ فال ٹیکس لگانے پر اتفاق ہوا ہے ۔