اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم آج 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے ،آئین بنانیوالوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔قوم آج 1973 کے آئین کی گولڈ ن جوبلی منا رہی ہے ایک ایسی مقدس دستاویز جس نے 50 برس میں کئی طوفانوں کا مقابلہ کیا ، آئین کی مقدس دستاویز نے وفاق کو ایک ساتھ تھام رکھا ہے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین بنانیوالوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ کو قومی زندگی کامرکز ومحور بنایا جائے ، آئین کی وشنی میں بنائے گئے رہنما اصول ہمیں آگے کی راہ دکھلاتے ہیں ۔

Leave feedback about this