کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 26 ویں آئینی ترمیم کیس میں حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی سماعت ملتوی کرنے کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے کہ وفاقی حکومت کو درخواستوں پر تحریری جواب جمع کرانا چاہیے۔
عدالت کا حکم نامے میں کہنا ہے کہ اے ڈی جی نے موقف اپنایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس لیے سماعت نہ کی جائے۔ اے ڈی جی کے زبانی مقف پر کوئی رائے دیئے بغیر عدالت سمجھتی ہے تحریری جواب جمع کرانا چاہیے۔ آئندہ سماعت پر وفاق اور سندھ حکومت سے درخواستوں پر تحریری جواب جمع طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین
آئینی ترمیم کیس: وفاقی ، سندھ حکومت کو جواب جمع کروانے کا حکم
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 54 Views
- 7 دن ago
Leave feedback about this