اسلام آبادسپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔آئینی بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔خیبر پختونخوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بنچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، آئینی بنچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے، جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں۔
آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں اسے نہیں دیکھ سکتے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
تازہ ترین
آئینی بینچ:پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد
- by web_desk
- نومبر 27, 2024
- 0 Comments
- 56 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this