آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ،راولپنڈی ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں تیل کی سپلائی بند کردی ۔آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد سے کہوٹہ جانویالے راستے کی گذشتہ چار روز سے بندش کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مختلف علاقوں کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ۔آئل ٹینکر کنٹریکٹرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آض سے اسلام آباد ، راولپنڈی ،گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور ہوائی اڈوں کو تیل کی سپلائی بند رہے گی ۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روڈ کا معاملہ حل ہونے تک تیل کی سپلائی مکمل طورپر بند رہے گا ، ضلعی انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا ہے ۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کردی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کردی