پاکستان معیشت و تجارت

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان

یکم جون سے اگلے 15 دنوں تک پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 8 پیسے کمی کا امکان ہے۔مٹی کا تیل آئندہ 15 دنوں تک 2 روپے 15 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچے گا۔اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے 31 مئی کو ورکنگ حکومت کو بھیجے گا، قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image