ملک بھر میں یوم دفاع وشہدا پاکستان آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے ۔جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہدوں نے جرات وبہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد ررہیں گی ۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کچھ دیر بعد ہوگی ، نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارشہدا ءپر بھی پروقار تقریب منعقد ہوگی ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، سروسز چیف اور افواج پاکستان نے یوم دفاع پر شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھ ستمبر 1965 کے معرکے نے ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔
Leave feedback about this