پراگ: پراگ کے چڑیا گھر میں پہلی مرتبہ چینی پینگولِن کی مادہ بچے نے آنکھ کھولی ہے جو نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں معدومیت، بلکہ خاتمے کا شکار جانور بھی ہے۔ چیک ریپبلک کے پراگ چڑیا گھر میں واقع ماہرین نے اعلان کیا ہیکہ دورانِ قید یورپ کا پہلا پینگولِن بچہ پیدا ہوا ہے جو اس اہم نوع کے تحفظ کی جانب ایک پیشرفت بھی ہے۔دو فروری 2023 کو جنم لینے والے پینگولِن کے بچے کی پیدائش کے فوری بعد اس کا اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ اول اس کا وزن بہت کم تھا اور اس میں مزید کمی ہورہی تھی۔ ماہرین نے اسے جاننے کی بھرپور کوشش کی تھی انکشاف ہوا کہ بچے کی ماں ’رن ہو ٹینگ‘ میں ناکافی دودھ ہے۔فوری طور پر تائیوان رابطہ کیا گیا تو وہاں کے ماہرین نے اسے بلی کا دودھ دینے کا مشورہ دیا۔ جبکہ مادہ پینگولِن کو کئی طرح سے سرگرم کیا گیا کہ وہ مزید دودھ پیدا ہوسکے۔ اس کے بعد بچہ پینگولِن کی حالت قدرے بہتر ہے تاہم اب تک اس کا کوئی نام نہیں رکھا گیا۔چڑیا گھر کے سربراہ، مائروسلیو بوبک کے مطابق پیدائش کے وقت بے بی پینگولِن کا وزن 135 گرام تھا۔ چینی پینگولِن جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی چین میں پائے جاتے ہیں جبکہ دیگر چار اقسام کے پینگولِن افریقہ میں ملتی ہیں۔
دلچسپ و عجیب
یورپ میں چینی پینگولن کی پہلی پیدائش
- by Rozenews
- فروری 25, 2023
- 0 Comments
- 705 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this