ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے ،شاہ محمود قریشی پاکستان Roze News
پاکستان

ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے ،شاہ محمود قریشی

ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے ،شاہ محمود قریشی

ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے ،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے ہیں عمران خان سے ملاقات کرنے دی جائے تاکہ ان سے رہنما ئی حاصل کرسکیں ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں عمران خان کو پیش کرنا ہے مجھے اور وکلاءکو عمران خان تک رسائی دی جائے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے انہیں ڈنڈے مارے گئے ہیں ان کی زخمی ٹانگ پر ڈنڈے مارے گئے ہیں ، پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات خدا کاخوف کرین ۔ یہ اس قابل ہی نہیں حکومت نے پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی ہے ، میرے ملتان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ، ملازمین پر تشدد کیاگیا ، ملتا ن میں میرے گھر کے دروازے توڑے گئے نو افراد کو گرفتار کیاگیا۔

Exit mobile version