ممبئی: پاکستانی اداکار آغا شیراز نے انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک تازہ انٹرویو میں آغاز شیراز سے پروگرام میزبان کی طرف سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں کون سی شخصیت اداکار نہیں ہے۔اس موقع پر انہوں نے محبت بھرے لہجے میں جواب دیا کہ وہ ہمایوں سعید کو اداکار نہیں سمجھتے۔آغاز شیراز نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید خود بھی اپنے آپ کو اداکار نہیں کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ایک اصلی ہیرو ہیں اور ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے بھائی کی دعائیں ہیں۔واضح رہے کہ ہمایوں سعید پاکستان کے نامور اداکار ہیں اور پوری دنیا میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
ہمایوں سعید کی کامیابی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ آغا شیراز نے بتادیا
- by Rozenews
- جولائی 15, 2023
- 0 Comments
- 1048 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this