امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ظلم کی انتہا ہے ۔سراج الحق کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم گیس کی قیمت میں 193 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے عوام سے ساڑھے تین سو ارب روپے لوٹنے کا فیصلہ کیاہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا یہ اختیار نہیں کہ پالیسی فیصلے کرے۔
Leave feedback about this