گھوٹکی ، مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک جرائم Roze News
جرائم

گھوٹکی ، مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی ، مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی ، مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے پولیس کا دعویٰ ہے کہ تھانہ اے سکیشن گھوٹکی پولیس گشت پر تھی اس دوران قادر پورلنک روڈ پر مسلح ڈاکوﺅں سے مقابلہ ہوگیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں5 ڈاکو ہلاک ہوگئے مارے گئے ڈاکوﺅں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکوﺅں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں کیخلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن جاری ہے ۔تین روز قبل گیمبڑو تھانے کی حدود میں ڈاکوﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیاتھا۔

Exit mobile version