گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی سے ناراض چار ارکان کا گروپ سامنے آگیا ۔سابق وزیر خزانہ جی بی جاوید منوا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کلیدی کردار ہمارے گروپ کا ہوگا۔جاوید منوا کا کہنا ہے کہ جی بی میں فلور کراسنگ کا قانون لاگو نہیں ہوتا، ہمارے گروپ میں اسپیکر نذیر احد ، سینئر وزیر راجہ زکریا اور فتح اللہ خان شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر ہمیشہ کھل کر اختلاف کیا پی ٹی آئی کے مزید ارکان کوناراض گروپ میں لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

Leave feedback about this