کوٹ ادو میں ٹبہ موچی والی کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر گدھا ریڑھیوں پر چڑھ دوڑی ۔حادثے میں ریڑھیوں پر سوار پانچ مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،گدھا ریڑھیوں پر سوار مزدور علی الصبح مزدوری کیلئے کوٹ ادو سے سنانواں جارہے تھے ۔جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مسافر بس کاڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اور حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
Leave feedback about this