کورین اداکارہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوگئی انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

کورین اداکارہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوگئی

کورین اداکارہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوگئی

کورین اداکارہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوگئی

کوریا کی مقبول اداکارہ ، پارک سوریون 29 برس کی عمر میں چل بسی ،مبینہ طورپریہ حادثہ جیجو جزیرے پر اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اپنے گھر واپس جاتے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے گری ۔اداکارہ کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی ، ڈاکٹر کے مطابق اداکارہ کی موت ہسپتال لانے سے قبل ہی ہوچکی تھی ۔آنجہانی اداکارہ کی والدہ نے اس کی یاد میں اپنی بیٹی کے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارک سو ریون کی دماغی موت واقع ہوءہے اس کا دل اور دیگر اعضا ، ابھی بھی قابل استعمال ہیں اگر کسی ضرورت مند کو اعضا کی فوری ضرورت ہے تو رابطہ کرسکتاہے۔

Exit mobile version