کوئٹہ میں دھماکہ، 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی کوئٹہ کے زرغون روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ دھماکہ زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا۔ دھماکہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ معلوم ہوتا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کچرا اٹھانے والے تین بچے اور ایک ٹریفک اہلکار بھی زخمی ہوا۔
کوئٹہ میں دھماکہ، 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
