جو بھی پاکستان آئے گا قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوں گے، نگراں وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جو بھی پاکستان آئے گا قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوں گے، نگراں وزیراعظم

جو بھی پاکستان آئے گا قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوں گے، نگراں وزیراعظم

جو بھی پاکستان آئے گا قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوں گے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان آئے گا قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوگا۔غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، غیر قانونی غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کیے ہیں، انتخابات سے قبل قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، انتخابات کے دوران بین الاقوامی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، ہم آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، معاشی اشاریوں کو درست سمت میں لے جانے کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، علاقائی صورتحال میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، چین کے ساتھ ہمارے سٹریٹجک تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

Exit mobile version