پاکستان خاص خبریں

کنونشن سنٹر اسلام آباد کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی سفارش

convension centre

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے کنونشن سنٹر اسلام آباد کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کی سفارش کردی۔سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،کمیٹی اجلاس میں نجکاری پروگرام میں پیش رفت اور مکمل کی گئی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لیاگیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ سی ڈی اے کو خدشہ ہے کہ بلڈنگ گراکر کنکریٹ کا جنگل بنا دیا جائے گا،اس اقدام سے سی ڈی اے کے بائی لاز کی خلاف ورزی ہوگی۔سیکرٹری نجکاری ڈاکٹر ارم نے کہا کہ1991سے اب تک نجکاری کی178ٹرانزیکشنز مکمل کی گئیں،نجکاری پروگرام سے اب تک649ارب روپے حاصل ہوچکے ہیں۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 1991سے اب تک فروخت کیے گئے اداروں میں بینکنگ،انرجی،ٹیلی کام،سیمنٹ،آٹو موبائل،کیپیٹل مارکیٹ،ٹیکسٹائل،رئیل اسٹیٹ وغیرہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے