سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں تنگوانی لنک روڈ پر ڈاکوﺅں نے دو افراد کو اغواءکرلیامغویوں کی بازیابی کیلئے کچے کے علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔کندھ کوٹ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گذشتہ 1 ہفتے کے دوران اغواءہونیوالوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔دوسری جانب کندھ کوٹ میں 2 افراد کے اغواءکیخلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا ہے، مظاہرین کے احتجاج کے باعث تنگوائی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مغویوں کو بازیاب نہیں کروایا جائیگا، احتجاج جاری رہے گا
Leave feedback about this