ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ گوجرانوالہ سرکل نے کشتی حادثے میں ملوث مزید 2 انسانی اسمگلر ز کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان نے کشتی حادثے کے ایک متاثرہ شخص کو یورپ بھجوانے کیلئے 25 لاکھ روپے ہتھیائے۔متاثرہ شخص عمیر لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔گرفتار انسانی اسمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں ۔ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave feedback about this