لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میںکہا ہے کہ کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔کسان بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کر ہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں، کسان کی ترقی اور آسانی کیلئے حکومتِ پنجاب زراعت کے شعبے کو بہتر کر رہی ہے۔کسانوں کی خوشحالی کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے، کاشتکاروں کو پیداواری قرضے دیئے جا رہے ہیں، کاشتکار، کسان کارڈ سے اربوں روپے کے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید چکا ہے۔
زرعی میکانزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، کسان کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کئے جا رہے ہیں، زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرزکو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جا رہا ہے، زراعت، مویشی بانی اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔
تازہ ترین
کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
- by web_desk
- دسمبر 18, 2024
- 0 Comments
- 26 Views
- 11 گھنٹے ago
Leave feedback about this