پشاور:کرم کے معاملے پر کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے۔کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، فریقین معاہدے کے 14نکات پرمتفق ہوئے۔
جرگہ رکن ملک ثواب خان نے تصدیق کی ہے کہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے دستخط کیے ہیں، معاہدے کے تحت فریقین کیدرمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے، فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرائیں گے۔ راستے کھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالیکیا جائیگا، امن و امان کو یقینی بنانیکے لیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائیگا۔دوسری جانب معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائیگا۔
تازہ ترین
کرم معاملہ: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدہ پر دستخط کردیئے
- by web_desk
- جنوری 1, 2025
- 0 Comments
- 330 Views
- 10 مہینے ago

Leave feedback about this