کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں پاکستان Roze News
پاکستان

کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں

کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں

کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں

کراچی کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے شارع فیصل کی دونوں اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں ۔شارع فیصل کے مختلف مقامات پرپولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ سڑک کے مختلف مقامات پر مظاہرین کے پھینکے گئے پتھر اب تک پڑے ہوئے ہیں ۔کے ایم سی کا عملہ شارع فیصل پر صفائی کے کاموں میں مصروف ہے ، گذشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور رینجرز پر پتھراﺅ کیا تھا اور پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو جلا دیا تھا ۔شہر کے مختلف مقامات سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لیاگیا ہے ۔دوسری جانب کراچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں ۔آج میٹرک بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے پرچے معمول کے مطابق ہونگے ۔

Exit mobile version