وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ روز گرفتار کیے گئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج پولیس لائنز میں لگنے والی عدالت میں پیش کیاجائیگا ، جہاں ان کے وکلاءپہنچ گئے ہیں ، پولیس لائنز پہنچنے والے عمران خان کے وکلاءبابر اعوان اور فیصل چوہدری کو اندر داخلے سے روک دیا گای وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اپنی سکیورٹی کیساتھ پولیس لائنز کے اندر چلے گئے ۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کیس توشہ خانہ کیس کے جج کے سامنے لگایا جاسکتا ہے ۔بابر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت ملک میں کوئی آئین نہیں ، غیر اعلانیہ مارشل لاءبے نظیر نہ آنیوالی ایمرجنسی لگی ہوئی ہے ۔
عمران خان کی عدالت میں پیشی ، وکلاءپولیس لائنز پہنچ گئے

عمران خان کی عدالت میں پیشی ، وکلاءپولیس لائنز پہنچ گئے